Ali Zafar - HUSN lyrics
Ali Zafar [علی ظفر] لاہور, پنجاب, پاکِستان 🇵🇰 🇮🇳
[Ali Zafar - HUSN lyrics]
خسروؔ بے چارہ کہتا ہے
"ہائے، عاشقِ صادق تیرا ہوں، کیا کروں؟
بادشاہِ ناز ہے میرا حریف
اور میں مسکینِ گدا ہوں، کیا کروں؟ کیا کروں؟"
ہو، حسن پہ تیرے فدا ہوں، کیا کروں؟
عشق میں ڈوبا ہوا ہوں، کیا کروں؟
در پہ تیرے میں کھڑا ہوں، کیا کروں؟
درد میں ڈوبا ہوا ہوں، کیا کروں؟
ہو، حسن پہ تیرے فدا ہوں، کیا کروں؟
عشق میں ڈوبا ہوا ہوں، کیا کروں؟
ہو، عشق پہ تیرے تو ہوں نازاں، مگر
ایک فقیرِ بے نوا ہوں، کیا کروں؟
بادشاہِ ناز ہے میرا حریف
اور میں مسکینِ گدا ہوں، کیا کروں؟
خسروؔ بے چارہ کہتا ہے
خسروؔ بے چارہ کہتا ہے
"ہائے، عاشقِ صادق تیرا ہوں، کیا کروں؟"
ہو، حسن پہ تیرے فدا ہوں، کیا کروں؟
ہو، درد میں ڈوبا ہوا ہوں، کیا کروں؟
ہے کیا کسی سے کام تجھے دیکھنے کے بعد؟
(ہے کیا کسی سے کام تجھے دیکھنے کے بعد؟)
سب کو میرا سلام تجھے دیکھنے کے بعد
(سب کو میرا سلام تجھے دیکھنے کے بعد)
ہو، اے حسنِ یار، تُو میری ہمت کو داد دے
(اے حسنِ یار، تُو میری ہمت کو داد دے)
آنکھوں کو سی لیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
حسن پہ تیرے فدا ہوں، کیا کروں؟
ہو، عشق میں ڈوبا ہوا ہوں، کیا کروں؟